شہنشاہ، ملکہ بھارت کے لیے روانہ

ٹوکیو: شہنشاہ اور ملکہ ہفتے کو ٹوکیو سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے، جو وہاں کسی جاپانی شہنشاہ کی جانب سے اولین سرکاری دورے کا آغاز ہو گا۔

شہنشاہ اکی ہیتو نے ہانیدا کے ہوائی اڈے پر کہا، “مجھے امید ہے ہمارا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور دوستی کو مزید بڑھانے میں تعاون کرے گا جنہوں نے (پچھلے برس) اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منائی”۔

یہ دورہ کسی جاپانی شہنشاہ کی جانب سے بھارت کا اولین دورہ ہے اگرچہ 79 سالہ اکی ہیتو نے 1960 میں وہاں کا دورہ کیا تھا جب وہ ولی عہد تھے۔

اس ہفتے کے شروع میں جاری کردہ ایک پیغام میں شہنشاہ نے بھارت کے لیے اپنے آخری سرکاری دورے کو یاد کیا جو ان کی شادی کے ایک برس بعد ہوا تھا۔

انہوں نے کہا، “مجھے اب بھی عزت مآب صدر راجندر پرساد، نائب صدر ساروےپالی ردھا کرشن، اور وزیرِ اعظم جواہر لال نہرو بڑے شوق سے یاد ہیں جنہوں نے دہلی میں ہمیں کھلی بانہوں سے خوش آمدید کہا تھا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.