آبے کا وزیرِ اعظم کے لیے اولین خاتون معاون کا تقرر

ٹوکیو: شینزو آبے نے جمعے کو ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِ اعظم کے لیے خاتون معاون کو نامزد کیا۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے کہا، 53 سالہ ماکیکو یامادا، جو وزارتِ داخلہ کی تجربہ کار اہلکار ہیں، قدامت پسند وزیرِ اعظم کو خواتین پر اثر انداز ہونے والی پالیسیوں پر مشورہ دیں گی۔

سُوگا نے ایک معمول کی بریفنگ کو بتایا، “حکومت معاشرے میں خواتین کی ترقی کو ہماری بڑھوتری کی پالیسیوں کا ایک کلیدی ستون گردانتی ہے”۔

“وزیرِ اعظم کسی خاتون کو وزیرِ اعظم کے لیے معاون کے طور پر نامزد کرنے کے بارے میں سوچتے رہے ہیں۔”

یامادا، جو وزیرِ اعظم کے لیے چھ مرد معاونین کے ساتھ شامل ہوں گی، کی تقرری طویل عرصے بعد آئی ہے جب پوری دنیا سے معیشت دانوں نے بار جاپان پر زور دینا شروع کیا کہ وہ اپنی اقتصادی نمو میں اضافے اور تیزی سے سکڑتی افرادی قوت کو آہستہ کرنے کے لیے اپنی خواتین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے۔

اعلی سطح کی تعلیم کے باوجود جاپان میں بہت سی خواتین بچے ہونے کے بعد ملازمتیں چھوڑ دیتی ہیں، اور خاتونِ خانہ کا کردار ادا کرنے کے لیے سماجی دباؤ بہت شدید ہوتے ہیں۔

آبے کی 19 رکنی کابینہ میں صرف دو خواتین ہیں: جو اصلاحات اور خواتین سے متعلق امور کی انچارج وزرائے مملکت ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.