ایٹمی نگران ادارے نے ایندھن کے ری پروسیسنگ پلانٹس کے لیے نئے ضوابط جاری کر دئیے

ٹوکیو: ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی نے نئے حفاظتی ضوابط کا اعلان کیا ہے جو بطورِ خاص ان مراکز کے لیے ہیں جو استعمال شدہ ایٹمی ایندھنی راڈز کو ری پروسیس کرتے ہیں۔ نئے ضوابط 18 دسمبر سے شروع ہوں گے اور ایٹمی بجلی گھروں پر سخت تر قوانین کا نفاذ کریں گے اور مستقبل کی آفات سے بچنے کے لیے زیادہ تدارکی اقدامات کی شرط عائد کریں گے۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی، نئے ضوابط بنیادی طور پر ایٹمی ایندھن کی بازیافتگی میں ملوث مراکز کے لیے ہیں، مثلاً ایباراکی صوبے میں پروسیسنگ پلانٹ جو 1999 میں ایک سنگین حادثے کا نشانہ بنا تھا، اور روکّاشو، صوبہ آؤموری کا پلانٹ۔ مجموعی طور پر جاپان بھر میں 247 مراکز ان نئے ضوابط کے دائرہ اثر میں ہوں گے۔

این آر اے ان مراکز سے مطالبہ کر رہا ہے کہ زلزلوں اور سونامیوں کے خلاف مضبوط تر انسدادی اقدامات نافذ کریں، اور ایٹمی حادثات سے بچنے کی کوششوں کے تحت، مراکز پر ساز و سامان کی مسلسل دیکھ بھال سر انجام دیں۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.