ٹوکیو: وزیرِ خزانہ کے ایک کلیدی مشاورتی پینل نے جمعے کو کہا، جاپان کو آنے والے دو برسوں کے دوران ملک کا بنیادی بجٹ خسارہ کم کرنے کے اپنے ابتدائی ہدف، جو 4 ٹریلین ین فی سال کے قریب ہے، سے زیادہ کا عزم کرنا چاہیئے تاکہ بجٹ کو متوازن کرنے کے ہدف کو حاصل کر سکے۔
ٹوکیو مارچ 2016 کے مالی سال تک اپنا بجٹ خسارہ نصف کرنے، قرضوں سے متعلقہ اخراجات اور نئے بانڈز کی فروخت نکال باہر کرنے، اور 2020/21 کے مالی سال تک اپنی تار تار سرکاری مالیات کو ٹھیک کر کے سرپلس میں لانے کا پابند ہے۔
مالیاتی پینل کی تجویز اپریل سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال کے لیے سالانہ بجٹ کا مسودہ تیار کرنے کے عمل کا ایک حصہ ہے، جسے حکومت دسمبر کے اواخر میں تالیف کرے گی۔
پینل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ کٹوتیوں کے معاملے میں “مقدس گائیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے” اخراجات میں کمی کرے، اور طبی اخراجات اور مقامی حکومتوں کو مالیاتی منتقلی کو کلیدی شعبے قرار دیا جنہیں ایک دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔