ٹوکیو: شہزادی آئیکو، جو ولی عہد شہزادہ نارو ہیتو اور ولی عہد شہزادی ماساکو کی اکلوتی اولاد، اور شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو کی پوتی ہیں، اتوار کو 12 برس کی ہو گئیں۔
شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا، آئیکو، جو ٹوکیو کے گاکوشوئن پرائمری اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ ہیں، اپنے اسکول میں باسکٹ بال کھیلتی ہیں اور انگریزی پڑھ رہی ہیں۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئیکو تاریخ کا مطالعہ کر کے لطف اندوز ہوتی ہیں اور اس نے شہزادی کی اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی جس میں وہ ان کے ساتھ تاریخ کی ایک اسائنمنٹ پر کام کر رہی ہیں۔