کاناگاوا: کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایبینا میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے،جن کا تعلق ایک ڈکیتی کے کیس سے بنتا ہے جس میں ایک حاملہ خاتون کو گھر واپس جاتے وقت چہرے پر ضرب لگائی گئی تھی اور اس سے قریباً 1 لاکھ ین نقد لوٹ لیے گئے۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، چار میں سے تین مشتبہ افراد، جو سارے 17 سالہ لڑکے ہیں اور تعمیرات کی واٹر پروفنگ کے کام سے منسلک ہیں، اور ایک لڑکے کی ماں، جو ایک 41 سالہ فوڈ سروس ملازمہ ہے، کو ایک ڈکیتی پر حراست میں لیا گیا جو جولائی میں رونما ہوئی تھی۔
پولیس نے عورت کے بیٹے کے حوالے سے کہا کہ اس کی ماں نے اسے ایک دن اسے سر پر چڑھ جانے والے قرضے ادا کرنے کے سلسلے میں اپنی مشکلات بارے بتایا، جس کے بعد لڑکا اپنے دوستوں کے ساٹھ اکٹھا ہوا اور درکار روپیہ اکٹھا کرنے کے لیے کسی سے ڈکیتی کرنے کا منصوبہ بنایا۔
جب عورت نے اس منصوبے کا سنا تو وہ تینوں لڑکوں کو ٹرین اسٹیشن لے گئی اور وہاں انہیں لوٹنے کے لیے کسی کا انتظار کرنے کو کہا۔ پولیس نے کا چاروں مشتبہ افراد نے الزام کا اعتراف کر لیا ہے۔