بیجنگ: چین کی پارلیمان نے قرار دیا کہ جاپان کے پاس چین کی فضائی دفاعی حد بندی کے قیام پر تنقید کا کوئی حق نہیں جو اس کے مطابق عالمی قانون کے مطابق ہے؛ یہ بات سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتائی۔
جاپان، جنوبی کوریا اور ان کے اتحادی امریکہ سب نے پچھلے ماہ کے چینی فیصلے پر احتجاج کیا ہے جس میں اس نے ایک ایسے علاقے پر فضائی دفاعی شناختی حد بندی قائم کی جس میں وہ جزائر بھی شامل ہیں جو بیجنگ اور چین کے درمیان علاقائی تنازع کی وجہ ہیں۔
چینی پارلیمان نے چین کے موقف کوبھی دہرایا کہ دیاؤیو جزائر، یا سینکاکوز جیسا کہ انہیں جاپان میں پکارا جاتا ہے، چین کے خودمختار علاقے کا حصہ ہیں جنہیں جاپان نے اپنی دفاعی حد بندی کے ذریعے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔
زنہوا نے خبر دی، چینی اسمبلی نے مشرقی بحر چین پر کشیدگی کا ذمہ دار جاپان کو ٹھہرایا، اور جاپان سے کہا کہ وہ اپنے “اشتعال انگیز” الفاظ اور افعال سے باز رہے تاکہ تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔