3 چینی جہاز متنازع پانیوں میں آ داخل

ٹوکیو: جاپان کوسٹ گارڈ نے کہا، تین چینی جہاز اتوار کو مشرقی بحر چین میں ٹوکیو کے زیرِ انتظام جزائر کے پانیوں میں داخل ہوئے، جو بیجنگ کی جانب سے پچھلے ماہ فضائی دفاعی حد بندی کے اعلان کے بعد پہلا ایسا واقعہ ہے۔

کوسٹ گارڈ نے کہا، یہ جہاز صبح 9 بجے کے قریب سینکاکو جزائر، جن پر چین دیاؤیو کے نام سے دعویٰ کرتا ہے، کے ایک جزیرے کے 12 بحری میل کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کو ان پانیوں میں جہاز رانی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جب بیجنگ نے نومبر میں ایک فضائی دفاعی شناختی زون کا اعلان کر کے علاقائی کشیدگی بڑھا دی تھی۔

ایک جاپانی کوسٹ گارڈ اہلکار نے کہا، 22 نومبر سے چینی جہاز جزائر کے اطراف متصل پانیوں میں آتے اور جاتے رہے ہیں تاہم علاقائی پانیوں میں داخل ہونے سے باز رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.