جاپان کے وہیل شکار کے جہاز انٹارکٹکا میں شکار کے لیے روانہ

ٹوکیو: کیودو نیوز نے کہا، دو جاپانی وہیلنگ جہازوں اور ایک نگران جہاز نے ہفتے کو انٹارکٹکا کے سمندر میں سالانہ شکار کے لیے روانگی اختیار کی۔

نیوز ایجنسی نے کہا، یہ تینوں جہاز شیمونوسےکی کی مغربی بندرگاہ سے روانہ ہوئے جو مارچ تک کے عرصے میں 935 تک انٹارکٹک منک وہیل اور 50 کے قریب فِن وہیلوں کے شکار کے لیے دوسرے جہازوں کے ہمراہ شامل ہوں گے۔

کیودو نے کہا، ماہی گیری کی ایجنسی نے وہیل شکار مخالف جنگجو تنظیموں مثلاً سی شیفرڈ کی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے وہیلنگ بحری بیڑے کی روانگی کی تاریخ خفیہ رکھی تھی۔

جاپان کے وہیل شکار عرصہ دراز سے ماحولیاتی کارکنوں اور غیر ملکی حکومتوں کو دعوتِ تنقید دیتے رہے ہیں،تاہم ٹوکیو اس مشق کا یہ کہہ کر دفاع کرتا ہے کہ وہیل کھانا ملک کے فن، طبّاخی (کھانے پکانے کے فن) کا حصہ ہے۔

جاپان کا وہیل شکار پچھلے سیزن میں 103 انٹارکٹک مِنک وہیلوں تک کم ہو گیا تھا جس کی بڑی وجہ اینٹی وہیلنگ گروپ تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.