سنگاپور: زود فعال کارکنوں نے اتوار کو امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ 11 شریک ممالک کے ہمراہ بحرالکاہل کے نئے تجارتی معاہدے کو اندھا دھند نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جیسا کہ ان کے وزرائے تجارت کے خفیہ مذاکرات دوسرے دن میں داخل ہو گئے۔
منگل کو ختم ہونے والے یہ اجلاس اواخرِ سال سے قبل ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) پر دستخط کرنے کی امریکی ڈیڈ لائن پوری کرنے کی آخری کوشش ہیں، جو دنیا کی 40 فیصد معیشت کو کور کرے گا اگرچہ فی الوقت اس میں چین کو شامل نہیں کیا گیا۔
ٹی پی پی کے مخالف بین الاقوامی کارکنوں –اور اس معاہدے کی حمایت کرنے والے کارپوریٹ لابی سازوں — نے بھی اپنا اپنا موقف پیش کرنے کے لیے سنگاپور میں ڈیرے جما لیے ہیں (جہاں یہ اجلاس جاری ہیں)۔
عالمی وکالتی گروہ آواز نے ایک بیان میں کہا، “ٹی پی پی، جس پر تجارتی بیوروکریٹ اور 600 کے قریب کارپوریٹ لابی ساز بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات کر رہے ہیں، نے سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے چونکہ اس کا متن ان ممالک کے قانون سازوں سے خفیہ رکھا گیا ہے جو اس میں شامل ہیں”۔