اسٹریٹس ٹائمز نے زی جن پنگ، آبے کو 2013 کے نمایاں ترین ایشیائی قرار دے دیا

سنگاپور: اسٹریٹس ٹائمز، جو جنوب مشرقی ایشیا کے اعلی ترین اخبارات میں سے ایک ہے، نے چین اور جاپان کے لیڈروں کو 2013 کے نمایاں ترین ایشیائی قرار دیا ہے۔

اسٹریٹس ٹائمز آف سنگاپور نے بدھ کو ایک اعلان میں کہا، نسبتاً نئے لیڈر ہونے کے باوجود چینی صدر زی جن پِنگ اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو آبے نے “پہلے ہی ایشیا پر اپنے نشان چھوڑ دئیے ہیں”۔

اخبار نے 2012 میں میانمار کے صدر تھئین سئین کو سیاسی اصلاحات کرنے پر نمایاں ترین ایشیائی قرار دیا تھا۔

اسٹریٹس ٹائمز کے مدیر وارن فرنانڈیز نے کہا، “ایشیا میں اس وقت ان دو لیڈروں کے علاوہ کسی پر عظیم ترین ذمہ داری عائد نہیں ہوتی — کہ معیشتوں کی تعمیر کریں، عالمی مفادات کا تحفظ کریں اور امن کو قائم رکھیں جس نے ایشیائی خوشحالی کا راستہ ہموار کیا ہے”۔

فرنانڈیز نے کہا، یہ کشیدگی، جس نے دونوں ممالک میں قوم پرستانہ بیانیے کو ہوا دی ہے، “مقبول عام دباؤ کو بڑھاوا دے سکتی ہے جو سیاسی جماعتوں کے قابو سے باہر نکل سکتا ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.