فوکوشیما: فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی صفائی کے کام میں ملوث ایک تعمیراتی فرم نے کہا کہ اس نے محکمہ محنت کو شکایت کرنے والے ایک کارکن کو ملازمت دی، تاہم اس نے کبھی اپنے عملے کو یہ ہدایت نہیں کی کہ وہ اس کے کام کی شرائط کو چھپائے، جیسا کہ مذکورہ کارکن کا دعویٰ ہے۔
اوکی ناوا سے تعلق رکھنے والے اُوئیچی اور اس کے گروہ کے دیگر کارکنوں نے کہا کہ انہیں ٹوکن کوگیو نے ملازمت پر رکھا تھا، جو ایک غیر رجسٹرڈ بروکر ہے، اور ٹیک کی زیرِ نگرانی کام کرنے کے لیے آگے بھیج دیا، جو اُوئیچی اور دیگر کارکنوں کے مطابق ٹائیسی کارپوریشن کو جوابدہ تھی۔
محنت سے متعلق جاپانی قانون بروکروں کو کارکن ملازم رکھنے اور انہیں کسی دوسری کمپنی کی انتظامیہ کے تحت کام کرنے کے لیے بھیجنے پر پابندی لگاتا ہے، تاکہ کارکنوں کو اجرتیں نہ ملنے کے مسئلے سے بچایا جا سکے اور واضح رہے کہ ان کی ملازمت کے لیے کون ذمہ دار ہے۔
رائٹرز کو ایک بیان میں ٹیک نے کہا کہ اس نے اُوئیچی کو ملازمت دی تھی، تاہم اس نے اپنے کسی کارکن سے نہیں کہا تھا کہ وہ فوکوشیما میں ان کے کام کی نوعیت چھپائیں۔