جاپانی سیاح کے قتل پر ترک شہری کو عمر قید

انقرہ: منگل کو ایک 23 سالہ ترک آدمی کو عمر بھر کے لیے قید کی سزا سنائی گئی جس نے کاپاڈوسیا، جو وسطی ترکی میں سیاحوں کے لیے قابلِ دید جگہ ہے، میں ایک جاپانی خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

22 سالہ مائی کوری ہارا کو ستمبر میں تیز دھار آلے کے وار سے کیے گئے حملے میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس کی سفری رفیق شدید زخمی ہوئی۔

ترک میڈیا کے مطابق، ناوشیر شہر کی عدالت نے قرار دیا کہ آدمی، جس کی شناخت صرف ایف یو کے طور پر ظاہر کی گئی، تشدد اور بالارادہ قتل کا قصوروار تھا۔

مدعا علیہ نے عدالت کی آخری سماعت کے دوران اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا تھا، اگرچہ اطلاع کے مطابق قبل ازیں اس نے حملے کا اعتراف کیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ دو خواتین نے اپنی سائیکلوں کے ہمراہ اس کی کار کو ٹکر ماری اور اس کے بعد اس نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔

اسے الگ طور پر جنسی حملے اور آزادی سلب کرنے کے الزامات پر 93 سال اور نو ماہ کی سزا بھی سنائی گئی۔

کاپاڈوسیا یونیسکو کی عالمی ورثے کی جگہ ہے جو اپنے منفرد قمری ہئیت ارضی، مخروطی چٹانی اشکال، چٹانوں میں کھود کر بنائے ہوئے زیرِ زمین شہروں اور عیسائیت کے ابتدائی گرجا گھروں کی وجہ سے مشہور ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.