ٹی پی پی مذاکرات معاہدے کے لیے سال کے آخر کی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام

سنگاپور: امریکہ کی زیرِ قیادت ایک بہت بڑا بحرالکاہلی آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنے پر مذاکرات اگلے ماہ دوبارہ شروع ہوں گے جب اس کے 12 متوقع اراکین نے منگل کو واشنگٹن کی جانب سے معاہدہ کرنے کی اواخرِ سال کی ڈیڈ لائن پوری کرنے سے ہاتھ اٹھا لیے۔

امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین اور ان کے ہم منصبوں نے کہا انہوں نے “قابلِ ذکر پیش رفت” کی ہے جب سنگاپور میں مجوزہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) پر چار دن تک مذاکرات جاری رہے لیکن وہ تمام معاملات کو حل کرنے میں ناکام رہے۔

وزراء انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں عالمی تجارتی تنظیم کے مذاکرات ختم کرنے کے فوراً بعد سنگاپور پہنچے تھے۔

ٹی پی پی مذاکرات میں ایسے شعبے بھی شامل ہیں جو دیگر معاہدوں میں موجود نہیں، مثلاً ماحول اور محنت کے معیارات۔

تاہم معاملات کے پیچیدگی نے پہلے ہی مذاکرات کاروں کو 2012 کی اصلی ڈیڈ لائن مس کرنے پر مجبور کر دیا تھا جو اوباما نے معاہدہ مکمل کرنے کے لیے مقرر کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.