جاپان وسط مدتی دفاعی اخراجات میں 5 فیصد کا اضافہ کرے گا

ٹوکیو: نیکےئی مالیاتی روزنامے کی ایک خبر کے مطابق، جاپان اگلے پانچ برسوں کے دوران اپنے دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافہ کر کے 24.6 ٹریلین ین تک لے جائے گا تاکہ چین کے بڑھتے ہوئے فوجی بجٹ کا جواب دیا جا سکے۔

نیکےئی نے معاملے سے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جمعے کو بتایا، وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا اور وزیرِ خزانہ تارو آسو فنڈز چھڑانے کے لیے ایک تصفیے پر پہنچ گئے۔

اخبار نے کہا، وزارتِ دفاع نے 24.9 ٹریلین ین کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسے وزارتِ خزانہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس نے مزید بتایا کہ کابینہ متوقع طور پر یہ منصوبہ منگل تک منظور کرے گی۔

جاپان کا دفاع پر مزید خرچہ کرنے کا منصوبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین نے مشرقی بحر چین کے ننھے ٹاپوؤں پر پھڈا کھڑا کیا ہوا ہے — جنہیں جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہا جاتا ہے۔

جاپان کا نیا دفاعی پروگرام پچھلی دفاعی حکمتِ عملی کی ایک تازہ کاری ہے جو 2010 میں اب حزبِ مخالف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے تحت نظرِ ثانی کے عمل سے گزری تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.