کاروباری لابی جاپان میں غیر ملکی گھریلو معاونین پر قوانین نرم کروانے کی خواہاں

ٹوکیو: “آبے نامکس” کے ابتدائی دنوں میں امریکی کاروباری پرامید تھے کہ وہ جاپان کی حکومت کو رضامند کر سکیں گے کہ وہ ملک کے سخت امیگریشن قوانین میں تھوڑی سی تبدیلی پیدا کرے تاکہ زیادہ گھریلو معاون کارکن ملک میں آ سکیں۔

اگر آبے کی حکومت ایک چھوٹے سے اقدام پر اپنے قدم گھسیٹ رہی ہے، تو یہ مستقبل قریب میں غیر ملکی کارکنوں کو آنے کی اجازت دینے کے لیے کسی بھی قسم کے وسیع تر اقدامات کے انتہائی کم امکان کو ظاہر کرتا ہے– جو بہت سے ماہرین کے مطابق جاپان کے لیے اپنی اقتصادی نمو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں جیسا کہ اس کی افرادی قوت تیزی سے سکڑتی جا رہی ہے۔

جاپان کو قریباً دو عشروں کی ضعیف کُن تفریطِ زر اور سست شرح نمو کے بعد ایک مستحکم اقتصادی توسیع کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے یہ آبے کی وسیع تر حکمت عملی کا ایک مقصد ہے۔

ان کا امیگریشن اصلاحات کا منصوبہ انتہائی ہنرمند تارکین وطن کے لیے ورک ویزوں کا حصول آسان بنا دے گا اور مستقل رہائش کا اہل ہونے کے لیے درکار وقت کم کر دے گا۔ ماہرین نے کہا، اس میں ملک کی کم ہوتی شرح آبادی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی سے نپٹنے کے لیے درکار جامع اقدامات کی کمی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.