سئیول: جنوبی کوریا نے جاپان کی جانب سے 10 زبانوں میں ایک ویڈیو کی اشاعت، جس میں علاقائی تنازع کی وجہ ننھے ٹاپوؤں کے ایک گروپ پر اس کی عملداری کو چیلنج کیا گیا ہے، کی مذمت کی ہے اور ٹوکیو سے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ فلم، جو 11 دسمبر کو جاپانی وزارتِ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ اور یو ٹیوب پر شائع کی، زور دیتی ہے کہ بحرِ جاپان (مشرقی سمندر) میں واقع ٹاپو، جنہیں سئیول میں ڈوکڈو اور ٹوکیو میں تاکے شیما کہا جاتا ہے اس کے ہیں۔
سئیول کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “ہم اس ویڈیو پر سنجیدگی سے احتجاج کرتے ہیں — اور سختی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاپان ان ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹائے”۔
جاپان کی وزارتِ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر ویڈیو کے ہمراہ ایک کثیر السانی لیف لیٹ بھی جاری کیا ہے، جس میں دلیل دی گئی ہے کہ جاپان کا ان جزائر کے ساتھ تعلق 200 برس سے زیادہ پرانا ہے۔ اکتوبر میں جنوبی کوریا نے وہاں فوجی مشق سر انجام دی تھی۔