سونی نے اسپائیڈر مین فرنچائز کی ایوینجرز طرز کی توسیع کا اعلان کر دیا

لاس اینجلس: اسٹوڈیو دیو سونی نے اپنے “اسپائیڈر مین” فرنچائز کی ایک توسیع کا انکشاف کیا ہے جس میں اس سے نکلی کہانیاں اور پچھلی فلموں کی اگلی اقساط شامل ہیں، ایک ایسا اقدام جو ڈزنی مارول کی فلمی دنیا “دی اوینجرز” کے کرداروں کے لیے حریف ثابت ہو گا۔

سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ نے پانچ لکھاریوں کی ایک ٹیم کا اعلان کیا تاکہ “فرنچائز کا دماغی ٹرسٹ قائم کیا جا سکے جو اس برانڈ کے لیے کائنات میں توسیع کرے اور فلموں کے دوران مسلسل نئی کہانیاں تخلیق کرے”۔

یہ منصوبہ جات ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فرنچائز فلموں اور سیکوئل فلموں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ساتھ فٹ بیٹھتا ہے،جن میں ایسے کردار ہوتے ہیں جو باکس آفس پر کشش کرنے کے لیے ثابت شدہ ہیں، جیسا کہ اندسٹری ناظرین کی تبدیل ہوتی عادات اور ٹیکنالوجی کے جاری انقلاب سے نبرد آزما ہے۔

سونی مارول انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے پہلے ہی “امیزنگ اسپائیڈر مین 3” پر کام کر رہا ہے جو 2016 میں جاری ہو گی، جس کی پہلی فلم 2012 اور اس کا سیکوئل (اگلی قسط) 2014 میں جاری ہونے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.