سڈنی: ماحول بچاؤ گروہ سی شیفرڈ آسٹریلیا نے پیر کو کہا کہ وہ انٹارکٹکا کے سمندروں میں دیو ہیکل جانوروں (وہیلوں) کو قتلِ عام سے بچانے کے لیے سالانہ مہم کے دوران جاپانی وہیلروں کی پہلے سے زیادہ جارحیت کے لیے تیاری کر رہا ہے۔
سی شیفرڈ کی تین کشتیاں چند ہی دنوں میں ملبورن اور ہوبارٹ سے روانہ ہونی تھیں تاکہ قطب جنوبی کے موسمِ گرما میں منک، فِن اور خمیدہ پشت وہیلوں کا شکار کرنے والے جاپانی ہارپون بردار جہازوں کو ہراساں کیا اور روکا جا سکے۔
“ہم یقیناً روانگی کے لیے تیار ہیں،” اسٹیو اروِن کے کپتان سدھارتھ چکرورتی نے کہا، جس کی کپتانی قبل ازیں سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی کے بانی پال واٹسن کے پاس تھی جسے اس برس ایک امریکی عدالت کی پابندی کی وجہ سے اس میں حصہ لینے سے روکا گیا ہے۔
سی شیفرڈ کے مہم جو ایک عشرے سے جاپانی بحری بیڑے کا پیچھا کر رہے ہیں تاکہ وہیلوں کو ذبح ہونے سے بچائیں، اور چکرورتی نے کہا کہ تشدد بڑھ رہا ہے۔ “تاہم ہم نے ایک مقصد پایا ہے جو وہیلوں کے لیے ہے اور یقینی بنانے کے لیے کہ جتنی کم ہو سکے وہیلیں شکار ہو سکیں۔”