پراسرار آدمی نے 3000 کتابوں کا تحفہ دے کر بچوں کے چہروں پر خوشی بھری مسکراہٹیں بکھیر دیں

ٹوکیو: کرسمس جلد ہی آیا چاہتا ہے، اور یہ تحائف دینے دلانے کا سیزن ہے۔ ایک گمنام سانتا نے پہلے ہی ہوکائیدو کے تین اسکولوں کو 3000 سے زیادہ کتابوں کا تحفہ پیش کر دیا ہے۔

ایک پراسرار بوڑھا شخص کاتو شوکان، جو ایک مقامی کتاب مرکز ہے، پر پہنچا اور ایسی کتابیں خریدنے کی درخواست کی کہ “جنہیں وصول کر کے بچے خوش ہوں” اور کوشیرو میں تین پرائمری اسکولوں کو پہنچا دیں۔

آکان پرائمری اسکول، ناکاتیشی بیتسو پرائمری اسکول اور نینیشی بیتسو پرائمری اسکول نامی ان تینوں اسکولوں میں سے ہر ایک نے ہزار سے زائد کتابیں وصول کیں جن میں لغات، تشریحی کتابیں اور بچوں کے لیے ناول بھی شامل تھے۔ ظاہر ہے بچے حد سے زیادہ شاداں و فرحاں تھے۔

آکان پرائمری اسکول میں اسکول لائبریری کے پاس کتابوں کی اتنی بڑی غیر متوقع تعداد کے لیے جگہ موجود نہیں تھی، چنانچہ انہوں نے اسکول کے سامنے والے ہال میں ایک گوشہ مطالعہ قائم کر دیا اور اسے حقیقی زندگی کے اس سانتا صفت شخص کے اعزاز میں سانتا لائبریری کا نام دے دیا۔ “ہم ان کتابوں کی سینے سے لگا کر رکھیں گے،” آکان پرائمری اسکول کے پرنسپل نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.