صنعاء (اے ایف پی): سفارتخانے اور عینی شاہدین کے مطابق، قاتلوں نے اتوار کو یمنی دارالحکومت، جو غیر ملکیوں پر حملوں کے پاگل پن کا مقام بنا ہوا ہے، میں ایک جاپانی سفارتکار کو کار میں سے گھسیٹ کر باہر نکالنے کے بعد متعدد بار تیز دھار آلے کے واروں سے نشانہ بنایا۔
سفارتخانے کے ایک ترجمان نے کہا، سفارتخانے میں قونصل اور سیکنڈ سیکرٹری نے حادا کے علاقے میں صبح کے وقت ہونے والے حملے میں تیز دھار آلے کے پانچ زخم سہے۔
سفارتخانے کے ترجمان نے قونصل اہلکار کا نام ظاہر کرنے سے انکار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ وہ قونصل اہلکار کے آگے آگے گاڑی چلا رہا تھا، جو اس کے سفارتخانے پہنچنے کے وقت پیچھے کہیں موجود نہیں تھا۔
اس نے اضافہ کیا، سفارتکار گارڈ کے بغیر گاڑیاں چلا رہے تھے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ چھ نقاب پوش اشخاص نے ایک چھوٹی سی گلی میں سفارتکار پر حملہ کیا، جو جاپانی سفارتخانے سے قریباً 250 میٹر کے فاصلے پر ہے۔
یمن، جو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا گڑھ ہے اور امریکہ اسے نیٹ ورک کی سب سے مہلک شاخ گردانتا ہے، میں غیر ملکیوں پر اکثر حملے کیے جاتے ہیں یا انہیں اغوا کر لیا جاتا ہے۔
تاہم مسلح قبائلی بھی اکثر غیر ملکیوں کو اغوا کر لیتے ہیں جنہیں حکومتی رعایات کے حصول کے لیے سودے بازی کے مہروں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔