جاپان، آسیان میں اقتصادی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ٹوکیو: جاپان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے اتوار کو اقتصادی تعاون اور سلامتی تعلقات بڑھانے کا عہد کیا، جیسا کہ ایک دن قبل انہوں نے آسمانوں کی آزادی یقینی بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا تھا جب چین نے متنازع فضائی دفاعی حد بندی کا اعلان کر دیا تھا۔

اہلکاروں نے کہا، جاپان اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے مابین تین روزہ خصوصی سربراہ ملاقات کو حتمی شکل دیتے ہوئے، قائدین اعلی ترین سفارتکاروں اور دفاعی اہلکاروں کے زیادہ تبادلوں اور کوسٹ گارڈ کے قریبی تعاون پر بات چیت کر رہے تھے۔

اہلکاروں نے کہا، اتوار کو دو طرفہ مذاکرات میں جاپان اور میانمار نے جنتا کی حکمرانی تلے چلنے والے سابق ملک میں جاپانی سرمایہ کاری تیز تر کرنے کے لیے ایک معاہدے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ ٹوکیو اور لاؤس نے شہری ہوابازی کے معاہدے پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

جاپانی اہلکاروں کے مطابق، انہوں نے دو طرفہ سلامتی مکالمے کے فریم ورک، جس میں خارجہ اور دفاعی اہلکار شامل ہوں گے، کے اجرا کے لیے بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اہلکاروں نے کہا ہے،کمبوڈیا، جس کی معیشت چین بھی بہت زیادہ منحصر ہے، کے ساتھ جاپان متوقع طور پر ایک ہوابازی کا معاہدہ اور دفاعی اہلکاروں کے مزید تبادلوں پر بات چیت کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.