کوریاما: جب سانتا ایک اسے اسکول میں پہنچا جہاں جاپان کی ایٹمی آفت سے بے گھر ہونے والے بچے ٹھہرے ہوئے تھے، تو وہ اپنے ہمراہ انوکھے تحائف لے کر آیا، تاہم اس کے پاس ذرا کم عام کوئی اور شے بھی تھی — نفیس اور مہنگا کرسمس ڈنر۔
“کاروان بون ایپی ٹائٹ” جاپان میں فرانسیسی باورچیوں کا ایک اقدام ہے جو دراصل بہت بڑے زلزلے و سونامی –جس میں 18000 سے زائد لوگ ہلاک اور پورے پورے قصبے کھنڈر ہو گئے — سے بچنے والوں کو بنیادی کھانا مہیا کرنے میں مدد کے لیے آگے آئے تھے۔
فریڈرک میڈیلائن، جو ٹوکیو میں ایک پیسٹری شیف ہیں، نے کہا، “یہ تجویز اس سانحے کے بعد فوری طور پر سامنے آئی، اور ہم نے اپریل 2011 سے کام شروع کر دیا”۔ “بہت سوں کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ وہ فرانسیسی طعام چکھ رہے ہیں۔”
دسیوں ہزار لوگ اس قدرتی آفت اور پھر پیدا شدہ ایٹمی مصیبت کی وجہ سے بے گھر ہو گئے تھے۔
پیٹرک ہوچسٹر، جو نفیس کھانا مہیا کرنے کی مہم کے منتظمین میں سے ایک ہیں، کے لیے یہ اقدام ایسی شدید مشکل میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے کہا، “یہ آفت کے بعد تیسرا موقع ہے کہ ہم نے سال کے اس وقت یہ کام سر انجام دیا”۔ “یہ ایک خصوصی کاروان بون ایپی ٹائٹ ہے چونکہ یہ کرسمس ہے۔”