ٹوکیو پولیس نے 13 نابالغ لڑکیوں کو ‘جے کے چہل قدمی’ پر حراست میں لے لیا

ٹوکیو: ٹوکیو میں پولیس نے کہا کہ انھوں نے اس ہفتے آکیہابارا سے 13 نو عمر لڑکیوں کو ‘کے کے اوسانپو’ (جے کے واکنگ یا چہل قدمی) پر حراست میں لیا ہے۔ “جے کے اوسانپو” ایک نو تخلیق شدہ لفظ ہے جو “جوشی کوسےئی” (ہائی اسکول کی لڑکیاں) اور “سانپو” (چہل قدمی) کو ملا کر بنایا گیا ہے، اور یہ “اینجو کوسائی” (معاوضے پر ڈیٹنگ) کی تازہ ترین شکل ہے۔

ٹی بی ایس نے بدھ کو خبر دی، پولیس نے کہا کہ آکیہا بارا تیزی کے ساتھ مختلف اقسام کے جنسی جرائم کے گڑھ کی شکل اختیار کر گیا ہے جن میں نابالغ لڑکیاں شامل ہوتی ہیں۔ پولیس نے کہا، منگل کو حراست میں لی گئی مذکورہ 13 لڑکیوں کی عمر 15 سے 17 سال ہے؛ جن میں سے 11 اسکول جاتی ہیں جبکہ دیگر دو بھاگی ہوئی ہیں۔

یہ لڑکیاں مرد راہگیروں کو ساتھ چلنے یا کیفے تک جانے کی پیشکش کر کے اپنی جانب مائل کرتی ہیں۔ ساتھ جانے کے نرخ 30 منٹ کے لیے 5000 ین ہیں۔

پولیس نے کہا ان کی تفتیش میں آکیہا بارا میں 96 عمارات کی نشاندہی ہوئی ہے جو “جے کے واکرز” کے لیے اڈوں کا کام کر رہی تھیں۔

ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ زیر حراست بہت سی لڑکیوں نے کہا ان کے خیال میں وہ کوئی غلط کام نہیں کر رہی تھیں اور ان کے والدین کو معلوم نہیں تھا کہ ان کی لڑکیاں کیا کر رہی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.