ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود کا کہنا ہے کہ جاپان میں نام نہاد “بلیک کمپنیوں” سے ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ 80 فیصد سے زائد غیر قانونی کاروباری طرز عمل میں ملوث ہیں۔
وزارت نے ستمبر میں پہلا ایسا سروے سر انجام دیا، جس میں 5111 کمپنیوں کو کور کیا گیا۔ یہ اصطلاح “بلیک کمپنی” (ブラック企業) ایسے کاروباروں کی جانب اشارہ کرتی ہے جن پر محنت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا شبہ ہو مثلاً مناسب معاوضے کے بغیر ملازموں کو حد سے زیادہ اوور ٹائم لگانے پر مجبور کرنا، کارکنوں کو نا انصافی سے نکال دینا، چھٹی دینے سے انکار کرنا اور دیگر غیر قانونی طرزِ عمل کا مظاہرہ کرنا۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی، سروے شدہ 5111 کمپنیوں میں سے 4189 یا 82 فیصد کو خلاف ورزیوں پر نشان زد کیا گیا۔ وزارت نے کہا اس نے ایسی کمپنیوں سے سروے کیا جہاں نوجوان ملازمین کے اخراج کی شرح زیادہ ہے۔
فُوجی نے خبر دی، سروے سے انکشاف ہوا کہ نوجوان افراد کی بلند شرح حد سے زیادہ غیر ادا شدہ اوور ٹائم کام کی وجہ سے افرادی قوت سے نکل رہی تھی۔
وزارت نے کہا وہ مذکورہ کمپنیوں کی سرزنش کا ارادہ رکھتی ہے اور اگر انہوں نے محنت کے معیار سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھی تو ان کے نام عوامی طور پر جاری کر دئیے جائیں گے۔