جاپانی مہم جُو اکیلے قطب شمالی کو پیدل پار کرنے کی کوشش کرے گا

ٹوکیو: جاپانی مہم جُو یاسوناگا اوگیتا قطب شمالی کی جانب ایک صبر آزما ٹریک پر دوسری کوشش سر انجام دے گا۔ اور یہ قریباً 800 کلومیٹر طویل سفر اور بھی مشکل اس لیے ہو جائے گا کہ اوگیتا دنیا کے سرد ترین اور دشوار ترین علاقوں میں سے صرف ان اشیائے ضروریہ کے ساتھ گزرنا چاہتا ہے جو وہ خود اٹھائے ہوئے ہو گا۔

2014 میں اوگیتا ایک ایسے چیلنج کا سامنا کرے گا جو اس سے قبل دنیا میں صرف دو اشخاص پورا کر سکے ہیں۔ کینیڈا کے شمالی ترین حصے، جو آرکٹک کے انتہائی دور دراز کے علاقے نونا ووٹ میں سے ایک ہے، سے آغاز کر کے وہ قریباً 50 دنوں میں قطب شمالی تک 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ کامیاب ہو گیا تو وہ یہ کام سر انجام دینے والا پہلا جاپانی بن جائے گا۔

یہ بات بتانے کی ضرورت نہیں کہ کسی مدد کے بغیر صرف اپنے بل پر قطب شمالی پہنچنا ایک انتہائی بد دل کر دینے والا چیلنج ہے۔ اطلاع کے مطابق ناروے کا مہم جو بورگی اوسلانڈ 1994 میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والا پہلا شخص تھا جبکہ دوسرا شخص ایک برطانوی مہم جو پین ہیڈو تھا جس نے 2003 میں یہ کام کیا۔ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے برف کی چادر میں کمی اس مہم کو اور زیادہ مشکل بنا دے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.