کاناگاوا میں امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

ٹوکیو: امدادی کارکنوں نے کہا، پیر کو ٹوکیو کے نزدیک صوبہ کاناگاوا میں امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش ناکام ہونے پر کریش کر گیا، جس سے سوار چار اشخاص میں سے دو زخمی ہو گئے۔

ٹیلی وژن فوٹیج سے ظاہر ہوا کہ سرمئی ہیلی کاپٹر بظاہر ایک خالی پڑی جگہ پر پہلو کے بل پڑا ہوا ہے، جس کا پنکھا آپس میں الجھا ہوا اور دم ٹوٹ چکی ہے۔

یہ حادثہ ایک حساس وقت رونما ہوا ہے، جب کہ جاپانی عوام جنوبی اوکی ناوا میں امریکی اڈے کی عرصہ دراز سے زیرِ منصوبہ لیکن تعطل کا شکار منتقلی پر چوکنے ہیں۔

مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا، پیر کا یہ حادثہ عین سہ پہر کے وقت میورا، جو جنوبی ٹوکیو سے قریباً 60 کلومیٹر دور ہے، میں رونما ہوا۔

سرکاری نشرکار این ایچ کے نے کہا، ایک عملے کے رکن نے مقامی حکام کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں نشریاتی مسئلہ پیدا ہوا تھا۔ ایک اور شخص کو کولہے پر اندرونی جانب زخم آیا ہے۔

2004 کے ایک حادثے، جس میں ایک ہیلی کاپٹر اوکی ناوا میں ایک یونیورسٹی کی عمارت پر کریش کر گیا تھا، نے وسیع تر غم و غصہ اور بیس کے خلاف دشمنانہ جذبات ابھار دئیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.