ٹوکیو: ہیراگانا صوتی حروف تہجی ہیں جو عموماً پہلا رسم الخط ہوتا ہے جو آپ (جاپانی سیکھتے وقت) سیکھتے ہیں۔ زیادہ پیچیدہ اور یاد رکھنے میں مشکل چینی حروف اور زوایہ دار کاتاکانا حروف تہجی کے مقابلے میں حلقوں سے پُر ہیراگانا حروف میں ایک خوشکوار گولائی بھرا احساس ہوتا ہے جسے اکثر “حسین” کہا جاتا ہے۔
تاہم ان میں سب سے حسین کون سا حرف ہے؟ عوام نے اس کا انتخاب کیا۔
ویب سائٹ نیکو نیکو نیوز نے حال ہی میں اپنے قارئین سے رائے شماری کروائی تاکہ پتا لگا سکے کہ کونسا حرف کیوٹ کیک لیتا ہے اور 21.1 فیصد کے بھاری ووٹوں کے ساتھ واضح ترین فاتح あ یا “آ” رہا، ایک ایسا حرف جسے قریباً ہر کوئی صوتی حروف کی پڑھائی شروع کرنے کے دوران پہلی مرتبہ اپنے سامنے پاتا ہے۔
جواب دہندگان نے کہا کہ اس حرف میں “ایک تناسب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک قسم کی ادعائیت ہے” اور “مرکزی حرف محسوس ہوتا ہے”۔ ایک آدمی نے کہا، “نہ صرف یہ سب سے پہلے آتا ہے، بلکہ یہ لفظ آئی (پیار) کو بھی شروع کرتا ہے، چنانچہ میں اس حرف سے پیار کرتا ہوں!”۔
دوسرے نمبر پر 14 فیصد ووٹوں کے ساتھ ゆ یا “یو” کا حرف رہا۔