ٹوکیو: اب حکومت چاہتی ہے کہ قوانین میں نرمی کی جائے، جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کمپنیوں کے لیے ریگولر “تنخواہ داروں” کی جگہ عارضی کانٹریکٹ والے کارکن رکھنا آسان ہو جائے گا۔
جاپان ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے چیف معیشت دان ہیساشی یامادا نے کہا، “کم اجرت دار اور غیر ہنر مند عارضی کارکنوں پر بھاری طور پر انحصار کرنے سے کارپوریٹ مسابقت پذیری کا اُلٹا اثر ہو سکتا ہے اور اس سے آبے نامکس کے حتمی مقصد، یعنی اقتصادی نمو کو استحکام دینا، کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے”۔
نان ریگولر کارکنوں کی تعداد 1997 کے مقابلے میں 57 فیصد کے اضافے کے ساتھ پچھلے برس 18.13 ملین ہو گئی تھی، جو افرادی قوت کے ایک تہائی سے زائد ہے۔ دو تہائی نان ریگولر کارکن خواتین ہیں۔
آبے کو کچھ محنت سے متعلق تجاویز کو چھوڑنا پڑا یا انہیں مشکلات کا سامنا رہا، مثلاً مجوزہ خصوصی اقتصادی زونز کو کارکنوں کو نکالنے سے متعلق جاپان کے سخت قوانین سے مستثنیٰ قرار دینا، اور کارکنوں کا ایک درمیانی زمرہ تشکیل دینا، جنہیں ریگولر کارکنوں کے طور پر سمجھا جائے تاہم صرف مخصوص ملازمتوں کے لیے — جنہیں آجر ختم کر سکیں۔
تاہم پچھلے ہفتے ایک حکومتی پینل نے ایک اقدام کی تجویز دی ہے جو لازماً کمپنیوں کو موقع فراہم کر دے گی کہ ریگولر کارکنوں کو عارضی سے بدل دیں۔ مجوزہ تبدیلی کمپنیوں کو اجازت دے گی کہ وہ تمام عارضی کانٹریکٹس کو لامحدود مدت تک توسیع دے سکیں۔