جاپان امریکہ جاپان افواج کے رتبے بارے معاہدے پر نظر ثانی کا خواہاں

ٹوکیو: جاپانی وزیر دفاع ایتسونوری اونودیرا کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت امریکی حکومت سے مطالبہ کرنے پر غور کر رہی ہے کہ وہ امریکہ جاپان افواج کی حیثیت سے متعلق معاہدے (ایس او ایف اے) پر نظرِ ثانی کے لیے بات چیت کرے۔

اونودیرا نے ویک اینڈ کے دوران ایک ٹی وی پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس تجویز کو اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما کی منظوری حاصل کرنے کا ایک طریقہ سمجھا جا رہا ہے تاکہ فوتینما ائیر بیس کی مجوزہ نئی جگہ کے لیے ابتدائی طور پر زمین بھرائی کا کام شروع کیا جائے۔

ناکائیما اس وقت ٹوکیو میں ہسپتال میں داخل ہیں تاہم انہوں نے 17 دسمبر کو ٹوکیو کے ایک دورے کے دوران یہ درخواست کی تھی۔

اوکی ناوا کے گورنر کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس معاہدے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ اوکی ناوا میں امریکی افواج کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے۔ تاہم امریکی حکومت کی ترجمان خاتون ماری ہارف نے پچھلے ہفتے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ ایس او ایف اے پر نظرِ ثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.