تاکاماتسو میں بیگ چور نے لڑکی کو چاقو مار دیا

تاکاماتسو: پولیس والے ایک شخص کی تلاش میں ہیں جس نے ہفتے کی رات تاکاماتسو، صوبہ کاناگاوا میں ایک 16 سالہ لڑکی کا بیگ چھینتے وقت اسے چاقو مار دیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ لڑکی اکیلی پیدل گھر کی جانب جا رہی تھی جب ایک آدمی اس کے قریب آیا اور اس کی گردن اور سینے پر زخم لگا دئیے۔ اس کے بعد اُس نے اِس کا بیگ چھینا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ لڑکی اتوار کو ہسپتال میں مستحکم حالت میں تھی۔

حملہ آور کا حلیہ کچھ ایسے بیان کیا گیا ہے کہ عمر 20 کے پیٹے میں، 160 سینٹی میٹر کے قریب قد اور سیاہ جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.