ٹوکیو: جاپان کے وزیرِ خارجہ اور چینی سفیر نے جمعے کو ٹوکیو میں ملاقات کی، ایک نایاب ملاقات جسے “دوستانہ” کہا جا سکتا ہے، جس میں دونوں ایشیائی دیوؤں نے سرد تعلقات بحال کرنے کی سعی کی۔
وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا، جن کے محکمے نے حالیہ مہینوں میں بار بار چینگ یونگ ہُوا کو طلب کیا ہے، نے دونوں کے مابین زیرِ بحث آنے والے موضوعات کی تفصیل بتانے سے انکار کیا اور صرف اتنا کہا کہ انہوں نے “باہمی فائدہ مند تعلق” کی بنیاد پر “بامعنی تبادلہ خیال” کیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت آئی ہے جب ٹوکیو اور بیجنگ کے عرصہ دراز سے کھنچاؤ کا شکار تعلقات مشرقی بحر چین میں جزائر کی ملکیت پر مزید بدتر ہو گئے ہیں، جیسا کہ دونوں ممالک اپنی فوجی طاقت بڑھا رہے ہیں۔
چین بے شمار مواقع پر اس علاقے میں طیارے اور جہاز بھیجتا رہا ہے، جس سے جاپان کی جانب سے بھی تعیناتیاں ہوئیں۔
اس جھگڑے نے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے،جس سے جاپانی کاروباری رہنماؤں کو ٹوکیو پر دباؤ ڈالنے پر مجبور ہونا پڑا کہ اپنے چوٹی کے تجارتی شریک کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے۔
کیشیدا نے جمعے کو کہا کہ وہ اور سفیر چینگ نے “تصدیق کی کہ دو طرفہ تعلقات اہم ہیں”۔