ٹوکیو: فوجی اور پولیس اہلکاروں نے جمعے کو کہا، اوکی ناوا میں امریکی فوجی کیمپ میں ایک انسانی لاش ملی ہے جو “ناقابلِ شناخت حد تک” انحطاط پذیر ہو چکی تھی۔
بیس کی ایک ترجمان خاتون نے کہا، لاش بدھ کو کیمپ فوسٹر کے ایک سابق رہائشی علاقے کے اندر دریافت کی گئی، تاہم اس کی شناخت، جنس اور مرنے کی تقریباً تاریخ نامعلوم تھیں۔
اس نے کہا، جرائم کی تفتیش سے متعلق امریکی بحری سروس اس کیس پر تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے۔
اوکی ناوا کے صوبائی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہلکار نے کہا، لاش بری طرح انحطاط پذیر ہو چکی تھی، تاہم اندازہ ہے کہ وہ کسی بالغ کی لاش تھی۔
اس نے کہا، اسے جاپانی کارکنوں نے دریافت کیا جنہیں رہائشی علاقے میں عمارات منہدم کرنے اور سروے کرنے کے لیے ٹھیکہ دیا گیا تھا، جو جاپانی انتظامیہ کو واپس کر دیا گیا ہے۔
اوکی ناوا جاپان میں قریباً 47,000 امریکی فوجیوں میں سے نصف کا میزبان ہے، جبکہ جزیروں کی لڑی پر زمین کے بڑے بڑے قطعات فوجی اڈوں اور رہائشی عمارات نے گھیرے ہوئے ہیں۔