ٹوکیو: اہلکاروں نے جمعے کو کہا،جاپانی حکومت فوکوشیما پلانٹ کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کو ربع صدی میں دنیا کی بدترین ایٹمی آفت کے بعد صفائی میں مدد فراہم کرنے کے لیے ٹیکس گزاروں اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ مزید روپیہ فراہم کرے گی، جو حکومت کی جانب سے مسائل زدہ یوٹیلیٹی کے لیے تازہ ترین مدد ہے۔
یوٹیلیٹی کی جانب سے مارچ 2011 کی آفت کے بعد بھاری بھرکم صفائی کے کام سے نپٹنے کے طریقے پر تنقید نے ان مطالبات کو جنم دیا کہ فوکوشیما سے متعلقہ کام الگ کر کے اسے حکومت کے کنٹرول میں دے دیا جائے یا یہ بھی کہا گیا ٹیپکو کو دیوالیہ قرار دے دیا جائے۔
تاہم وزیرِ اعظم شینزو آبے کی حکومت نے اس کی بجائے تازہ مالی مدد فراہم کرنے کا انتخاب کیا جبکہ ٹیپکو کے اندر تنظیمِ نو کی حمایت کی، جس کی وجہ ماہرین نے یہ بتائی کہ حکومت آفت کی قانونی ذمہ داری اپنے سر لینے کا خطرہ نہیں لینا چاہتی یا بجلی کی صنعت میں مزید مسائل تخلیق نہیں کرنا چاہتی۔
آفت کے بعد ٹیپکو کو زندہ رکھنے کے لیے تیار کیے گئے اصل منصوبے کے تحت ٹیپکو زرِ تلافی، تابکاری سے صفائی اور ری ایکٹروں کی بندش کے اخراجات کی ذمہ دار تھی اور اس نے بالآخر بجلی کی آمدن سے یہ ادائیگی کرنی تھی۔