ٹوکیو: صارفی امور کی ایجنسی نے مینیو میں آئٹمز کی غلط لیبلنگ پر تین بڑے ہوٹل اور ریستوران آپریٹروں کی سرزنش کی ہے۔ اکتوبر سے کھانے کی غلط لیبلنگ کے 307 کیسوں کا پردہ فاش ہو چکا ہے، جو ایجنسی کے مطابق محفوظ، اعلی معیار کی پیداوار کے حوالے سے ملکی شہرت کو داغدار کر رہا ہے۔
سرزنش کا سامنا کرنے والی کمپنیوں میں ہانکیو ہانشِن ہوٹلز کو، ہانشِن ہوٹل سسٹمز (جو 5 اسٹار ریٹز کارلٹن اوساکا چلاتی ہے) اور ریلوے آپریٹر کینتیتسو کارپوریشن شامل ہیں۔
ایجنسی نے جمعے کو مزید کہا کہ کمپنیاں جنہوں نے کھانے یا مشروبات کی غلط لیبلنگ کی انہیں جرمانہ ہو سکتا ہے۔
ان تینوں کمپنیوں،بشمول اونچے درجے کے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز مثلاً تاکاشیمایا اور دائیمارو، کو حکم دیا گیا ہے کہ ایسے کھانوں کی فروخت کے خلاف انسدادی اقدامات اٹھائیں جو غلط طور پر اعلی درجے یا مہنگے اجزاء کی لیبلنگ کرتے ہیں۔
مثلاً، تاکاشیمایا نے اعتراف کیا کہ ٹوکیو کے شنجوکو، نیہون باشی، یوکوہاما اور اوکایاما میں اپنے اسٹورز کے 62 مینیو آئٹمز پر وہ کئی برس تک اعلیٰ ترین پران یا تازہ نکالا ہوا سنگترہ جوس فروخت کرتا رہا جو درحقیقت گھٹیا درجے کے اجزاء پر مشتمل ہوتے تھے۔ (پران اعلی نسل کے نہیں بلکہ کم تر درجے کے ٹائیگر پران تھے اور جوس تازہ نہیں پرانا پڑا ہوتا تھا۔)