شہنشاہ نے 80 ویں سالگرہ منائی

ٹوکیو: پیر کو ہزاروں لوگ شہنشاہ اکی ہیتو کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لیے شاہی محل جمع ہوئے، جیسا کہ انہوں نے دنیا کی قدیم ترین بادشاہت کی قیادت کرنے کی “اکیلی” مہم میں ساتھ دینے کے لیے اپنی اہلیہ کی تعریف کی۔

ملکہ مچیکو، جو ایک دولتمند آٹے کے تاجر کی بیٹی ہیں، عہد جدید میں وہ پہلی عام خاتون تھیں جنہوں نے جاپان کے شاہی خاندان میں شادی کی۔

1959 میں ان کی پری کہانی جیسی شادی کے بعد وہ پہلی ملکہ بھی بن گئیں جنہوں نے اپنے بچوں کی پرورش خود کی، اور انہیں کامیابی سے اسکول لے جانے کے لیے “بینتو’ لنچ باکس بنا کر دیتی رہیں۔

“شہنشاہ ہونا ایک تنہا حالت ہو سکتی ہے،” اکی ہیتو نے ایک انٹرویو میں کہا جو شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے پیر کو جاری کیا۔

نرم گفتار بادشاہ نے مشرقی باغ کے اوپر موجود شیشے سے ڈھکی بالکونی میں سے اپنے خیرخواہوں کو تسلیمات کہا، جبکہ ان کے ہمراہ ملکہ مچیکو اور شاہی گھرانے کے دیگر اراکین بھی تھے۔

شاہی محل نے کہا کہ قریباً 24,000 افراد ان کا سالگرہ پر خطاب سننے کے لیے آئے، سخت سردی کا مقابلہ کرتے رہے اور چھوٹے چھوٹے جاپانی جھنڈے ہلاتے ہوئے “بانزائی” کے نعرے لگاتے رہے۔

سہ پہر کے وقت وزیر اعظم شینزو آبے نے دیگر معززین کے ہمراہ محل میں ان کی سالگرہ کے حوالے سے ضیافت میں شرکت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.