ٹوکیو: ایک 49 سالہ شخص نے پیر کی صبح ٹوکیو میں ایک اسکول کے گراؤنڈ میں اپنے آپ اور اپنے بچے کو آتش گیر مائع میں بھگویا اور خود اور بیٹے کو آگ لگا لی۔
پولیس کے مطابق، لڑکا اپنے ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ بیس بال کھیل رہا تھا جب اس کا باپ صبح 10:30 بجے کے قریب بونکیو وارڈ میں شیومی ایلیمنٹری اسکول کے گراؤنڈ میں داخل ہوا۔ این ایچ کے نے خبر دی کہ آدمی اپنے بچے کو گروپ سے پرے لے گیا اور پھر اُس پر اور خود پر مائع انڈیل دیا، خیال ہے جو گرم کرنے والا تیل تھا۔ اس کے بعد اس نے لڑکے کو پکڑے رکھا جیسا کہ وہ خود کو آگ لگا رہا تھا۔
پولیس نے کہا کہ دونوں کی حالت تشویشناک ہے اور اب بھی بے ہوش ہیں۔ این ایچ کے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آدمی کے تعلقات لڑکے اور اس کی والدہ کے ساتھ کھنچاؤ کا شکار تھے۔