ناگانو کے قصبے میں ایمبولینس اور کار میں تصادم؛ مریض تھوڑی ہی دیر بعد مر گیا

ناگانو: اتوار کو اُوئیدا، صوبہ ناگانو میں ایک شدید بیمار آدمی کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس ایک چوک پر کار سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے پیر کو کہا، آدمی جسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا ہسپتال پہنچنے کے تھوڑی ہی دیر بعد مر گیا۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ اتوار کو صبح 10:45 کے قریب پیش آیا۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ مریض ایک 80 سالہ شخص تھا جو دل اور پھیپھڑوں کی بندش کی حالت میں مبتلا تھا۔ اہلکاروں نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایمبولینس نے چلتے سائرن کے ساتھ ایک چوک پر سرخ اشارہ کراس کرنے کی کوشش کی۔ ایک کار اس کے بمپر میں آ لگی۔

پولیس نے کہا، کار کا ڈرائیور زخمی نہیں ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.