لڑکی کا مسترد کرنے پر لڑکے سے بدلہ، جس سے کبھی ملی ہی نہیں تھی

ٹوکیو: اپنی پیش قدمیاں رد ہو جانے کے بعد ایک جونیئر اسکول کی طالبہ نے اس لڑکے سے دوبارہ نپٹنے کا فیصلہ کیا جس سے وہ دوستی کی خواہشمند تھی۔ 20 لڑکیوں کا ایک زور آور مجمع اکٹھا کر کے وہ مزہ چکھانے نکلی — اور بدترین بات یہ ہے کہ وہ اور مذکورہ لڑکا کبھی بھی روبرو ملے ہی نہیں تھے۔

یہ واقعہ اس لیے شروع ہوا کہ دونوں لائن نامی نامی اسمارٹ فون ایپ استعمال کرتے تھے، جو اپنے صارفین کو دوستوں کے ساتھ پیغامات کے تبادلے اور مفت ڈیٹا کالز کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ (ڈیٹا کال جیسے اسکائپ پر ہوتی ہے، اس میں خرچہ استعمال شدہ بینڈوتھ کا ہوتا ہے دیگر چارجز کوئی نہیں ہوتے۔)

رواں برس ستمبر میں ٹوکیو میں ایک 14 سالہ طالبہ نے اس ایپلی کیشن کے ذریعے ایک طالبعلم کو رابطے کی درخواست بھیجی، تاہم اسے لڑکے کی جانب سے فوراً مسترد کر دیا گیا، جو ایک سال بڑا ہے۔

لائن استعمال کرنے والا لڑکا 12 دیگر ہم جماعتوں کے ہمراہ ایک مقامی پارک میں کھیل کود رہا تھا جب غصے میں پھن پھن کرتی طالبات نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔

لڑکیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لڑکوں کے چہروں اور پیٹ میں مکے اور ٹھوکریں ماریں، جن میں سے ایک کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور پانچ دیگر کو کئی معمولی زخم آئے۔ انجام کار چھ ہنگامہ خیز طالبات کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

1 comment for “لڑکی کا مسترد کرنے پر لڑکے سے بدلہ، جس سے کبھی ملی ہی نہیں تھی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.