آبے کا کہنا ہے 2014 کی تیسری سہ ماہی کی جی ڈی پی سیلز ٹیکس میں دوسرے اضافے کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو آبے کا کہنا ہے، اگلے برس جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں جاپان کی اقتصادی نمو یہ تعین کرنے کے لیے ایک اہم وجہ ہوگی کہ حکومت کو 2015 میں سیلز ٹیکس میں دوسرے اضافے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیئے یا نہیں۔

حکومت نے پہلے ہی اپریل میں سیلز ٹیکس کو 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو دو مراحل پر مشتمل اضافے کا حصہ ہے جو اکتوبر 2015 میں سیلز ٹیکس کی شرح کو 10 فیصد کر دے گا۔

آبے نے کہا وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپریل میں سیلز ٹیکس میں پہلے اضافے کے بعد کیا معیشت جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں واپس اپنے پیروں پر کھڑی ہوتی ہے یا نہیں، جس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ سیلز ٹیکس میں اگلا اضافہ کیا جائے یا نہیں۔ آبے نے ویک اینڈ کے دوران ایک ٹی وی پروگرام میں کہا، “معیشت کے لیے اہم یہ ہے کہ تنزلی سے بچا جائے”۔

آبے نے جاپانی کمپنیوں سے اپنی استدعا ایک مرتبہ پھر دوہرائی کہ اجرتوں میں اضافہ کریں، جسے موجودہ اقتصادی بحالی کو مستحکم بنانے کے لیے ناگزیر کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.