نیا آتش فشانی جزیرہ جسامت میں دوگنا

ٹوکیو: جاپان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساحل سے پرے 20 نومبر کو آتش فشانی پھٹاؤ سے نو تخلیق شدہ جزیرہ جسامت میں دو گنا ہو گیا۔

جی جی پریس کے مطابق، کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ظاہر ہونے کے ایک دن بعد اس کا رقبہ اندازاً 200 میٹر قطر کے برابر تھا، تاہم 13 دسمبر کو یہ مسلسل لاوا ابلنے کی وجہ سے مشرق تا مغرب 400 میٹر کے قریب ہو گیا۔

لاوا اس وقت ڈرامائی طور پر ابلا تھا جب پچھلے ماہ پھٹنے والا ایک زیرِ زمین آتش فشاں ٹھنڈا ہوا اور سمندر کے سینے پر ٹھوس شکل اختیار کر گیا، جس سے ٹوکیو کے جنوب میں 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا جزیرہ تخلیق ہو گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.