سڈنی: وزیرِ ماحولیات نے اتوار کو کہا، آسٹریلیا بحر جنوبی کی فضائی نگرانی کے لیے ایک سرکاری جیٹ طیارہ بھیجے گا جیسا کہ جاپانی وہیل شکاریوں اور جنگجو ماحول دوستوں کے درمیان طاقت کا سالانہ مظاہرہ قریب آ رہا ہے۔
گریگ ہنٹ نے کہا کینبرا ایک ائیربس اے 319 کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن عملے کو بھیجے گا تاکہ جاپانی ہارپون بردار بیڑے اور سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی کے درمیان مبادلے کی نگرانی کر سکے۔
“یہ تمام فریقین میں آگاہی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہو گا کہ دنیا دیکھ رہی ہے۔”
حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ متصادم گروہوں کے تعاقب کے لیے ایک جہاز بھیجے گی،تاہم ہنٹ نے کہا کہ انہوں نے فضائی نگرانی کو ایک زیادہ موثر طریقہ سمجھا جو وسیع علاقے کور کرے گا جس میں وہیلر شکار کرتے ہیں۔
سی شیفرڈ کے کارکنوں نے جاپانیوں کو حراساں کرنے کی 10 ویں سالانہ مہم پر پچھلے ہفتے روانگی اختیار کی جیسا کہ عالمی برادری نے کسی بھی فریق کی جانب سے طاقت کے استعمال سے خبردار کیا تھا۔