جاپان جنوبی سوڈان میں جنوبی کوریا کو ایمونیشن سپلائی کرے گا

ٹوکیو: پیر کی اطلاعات کے مطابق، جاپان جنوبی سوڈان، جہاں شدید لڑائی چھڑ چکی ہے، میں امن فوج سے تعلق رکھنے والے جنوبی کوریائیوں کو ایمونیشن کی فراہمی کے لیے ہتھیاروں کی برآمدات پر اپنی معمول کی پابندیاں اٹھا لے گا۔

خبروں کے مطابق، اس افریقی ملک میں غیر جنگی آپریشنز میں مصروف جاپانی امن فوجی جنوبی کوریائیوں کو ایمونیشن کے 10,000 راؤنڈ مہیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جنوبی کوریائی درخواست کے جواب میں پیر کو جاپان کی قومی سلامتی کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت وزیرِ اعظم شینزو آبے نے کی۔

15 دسمبر سے جنوبی سوڈان بھر میں لڑائی بھڑک چکی ہے، جب صدر سالوا کییر نے اپنے سابق نائب رئیک ماچر پر بغاوت کا الزام لگایا۔

ٹی وی آساہی نیٹ ورک نے کہا، قریباً 350 جاپانی فوجی جنوبی سوڈان میں تعینات کیے گئے تھے جو تعمیرات اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال جیسے آپریشنز میں مصروف ہیں۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے خبر دی، جنوبی کوریا نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشنز سے اضافی ایمونیشن کی درخواست کی چونکہ اس کے فوجی زیادہ تر انجینئر اور طبی عملے پر مشتمل ہیں اور خانہ جنگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.