کابینہ نے 95.88 ٹریلین کے ریکارڈ بجٹ کی منظوری دے دی

ٹوکیو: جاپان نے منگل کو تاریخ سے سب سے بڑے بجٹ کی منظوری دی، جیسا کہ بہتر ہوتی معیشت اور سیلز ٹیکس میں اضافے نے مزید دفاعی اخراجات کی گنجائش اور متوازن بجٹ کی جانب پہلا قدم اٹھانے کا موقع فراہم کیا۔

وزیر اعظم شینزو آبے کی کابینہ نے اس منصوبے پر تصدیقی مہر ثبت کر دی جس کے تحت حکومت اپریل 2014 سے مالی سال میں 95.88 ٹریلین ین کی رقم خرچ کرے گی، جو پچھلے برس کے 92.61 ٹریلین ین کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یہ رقم جاپان کی تاریخ میں بلند ترین ہے جس کی وجہ اکاؤنٹنگ کے قوانین میں تبدیلیاں اور سیلز ٹیکس ہیں، جو یکم اپریل سے پانچ سے بڑھ کر آٹھ فیصد تک ہو جائے گا۔

سیلز ٹیکس سے حاصل شدہ اضافی آمدن میں شیر کا نوالہ بڑھتی ہوئی میڈیکل فیسوں اور دیگر سوشل ویلفیئر کے اخراجات کے لیے الگ کیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے اعلان شدہ دفاعی پالیسی، جس کا مقصد چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دور میں جاپان کے دو دراز جزائر کی حفاظت کے طریقہ کار میں تبدیلی پیدا کرنا ہے، کی مطابقت میں فوجی اخراجات دوسرے مسلسل برس بڑھ جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.