ٹوکیو: جاپان کا مالیاتی نگران ادارہ میزوہو، جو ملک کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے، کو منظم جرائم کے ساتھ روابط کی اضافی سزا کے طور پر حکم دے گا کہ وہ اپنے قرضوں کے کاروبار کا کچھ حصہ معطل کر دے؛ یہ بات بدھ کی خبروں سے پتا چلی۔
جی جی اور کیودو نیوز ایجنسیوں نے کہا، یہ حکم، جو توقع کے مطابق جمعرات کو مالیاتی خدمات کی ایجنسی (ایف ایس اے) کی جانب سے جاری ہو جائے گا، میزوہو بینک کو اپنی الحاقی کریڈٹ کمپنی کے ذریعے ایک ماہ تک نئے قرضوں کے اجراء سے روک دے گا۔
خبروں کے مطابق، ایجنسی میزوہو کی مادر فرم میزوہو فائنانشل گروپ کو کاروباری بہتری کے احکامات بھی جاری کرے گی۔
کیودو نے کہا، ایف ایس اے نے اضافی سخت تادیبی اقدام اس لیے اٹھانے کا فیصلہ کیا چونکہ گروپ اس معاملے پر بینک کی جانب سے ایجنسی کو ایک جعلی رپورٹ جمع کروانے سے روکنے میں ناکام رہا تھا۔
اکتوبر کے اواخر میں بینک نے ایک رپورٹ جمع کروائی تھی جسے اس معاملے پر ایک تھرڈ پارٹی تفتیشی پینل نے تیار کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ اس نے چھپاؤ اسکینڈل کا کوئی ثبوت نہیں پایا۔
خبروں کے مطابق، تاہم ایجنسی نے نومبر میں میزوہو بینک اور میزوہو فائنانشل گروپ میں آن سائٹ معائنوں کے ذریعے اس دعوے کا جائزہ لیا۔