فوکوشیما کی صفائی 2017 تک ختم ہونے کی توقع ہے، حکومت

ٹوکیو: وزیرِ ماحولیات نوبوتیرو اشی ہارا نے جمعرات کو کہا کہ تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے مضافاتی علاقوں کی صفائی، پچھلی حکومت کی جانب سے مارچ 2014 کی ابتدائی ڈیڈ لائن کی بجائے، اغلباً مارچ 2017 کے اوخر تک مکمل ہو گی۔

ٹی بی ایس نے خبر دی، اشی ہارا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ حکومت کو شیڈیول پر نظرِ ثانی کرنا پڑی چونکہ 31 مارچ، 2014 تک صفائی کا کام درحقیقت مکمل کرنا ممکن نہیں تھا۔

11 مقامات پر تابکاری سے صفائی کا کام تاخیر کا شکار ہے چونکہ حکومت ملبہ مثلاً آلودہ مٹی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب جگہیں نہیں ڈھونڈ سکی۔

تابکاری سے یہ صفائی ایک زبردست کام کا حصہ ہے: جاپان کی جانب سے ایک مہنگی اور غیر یقینی کوشش تاکہ تابکاری سے آلودہ آبادیوں کو پھر سے قابلِ رہائش بنایا جا سکے۔ کچھ ٹھیکیدار کیمیکلوں سے تجربے کر رہے ہیں؛ دیگر پھاوڑوں اور تیز دھار والے پانی کو استعمال کر رہے ہیں۔ ایک حکومتی ماہر کا کہنا ہے یہ زیادہ تر سعی و خطا پر مشتمل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.