ساپورو: ساپورو میں پولیس نے کہا کہ ایک سالہ بچہ جمعے کو علی الصبح ہسپتال میں مر گیا جب اسے کرسمس کی شام ایک ڈے کئیر سنٹر میں کھانے پر اچھو لگ گیا تھا۔
پولیس کے مطابق، لڑکے کی ماں نے اس کے لنچ کے لیے مرغ والے چاول بنائے تھے۔ ٹی بی ایس نے خبر دی، جب ڈے کئیر سنٹر کا سربراہ اسے اور دو بچوں کو کھانا کھلا رہا تھا، تو بچے نے کھانسنا شروع کر دیا۔
رئیتو فوجیتا نامی یہ بچہ دل اور پھیپھڑوں کی بندش کی حالت میں چلا گیا۔ پولیس نے کہا، اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جمعے کی صبح مر گیا۔
یہ ڈے کئیر سنٹر سند یافتہ نہیں ہے اور پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ عملہ کہیں غفلت کا مرتکب تو نہیں ہوا۔