فلو سیزن شروع ہو گیا ہے، وزارتِ صحت

ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ انفلوئنزا کا سیزن جاپان میں شروع ہو چکا ہے اور شہریوں کو خود کو تیار کر لینا چاہیئے۔

وزارت کے مطابق، 16 تا 22 دسمبر تک کے ہفتے کے دوران جاپان بھر میں 5000 طبی مراکز نے انفلوئنزا کے 6824 مریضوں کی اطلاع دی، جو اوسطاً 1.39 کیس فی ہسپتال بنتا ہے۔

ٹی بی ایس نے ہفتے کو خبر دی، جیسے ہی اوسط رپورٹ شدہ کیسوں کی تعداد 1.00 کی باضابطہ معیاری اوسط سے بڑھی، وزارت نے فیصلہ کیا کہ انفلوئنزا کا سیزن مکمل طور پر آ چکا ہے۔

وزارت جنوری کے آغاز اور فروری کے پہلے ایک تہائی حصے تک اس سیزن کے عروج پر پہنچنے کی توقع کر رہی ہے۔

وبائی امراض کے قومی ادارے کے مطابق، اس برس کے پہلے تین ہفتوں (1 تا 22 جنوری) کے دوران جاپان میں طبی مراکز میں انفلوئنزا کے علاج کے لیے داخل کروائے گئے مریضوں کی تعداد 1.11 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ وزارتِ صحت کے ایک ترجمان نے کہا کہ انفلوئنزا جیسی بیماری کو ختم کرنے کے حوالے سے غراروں کی افادیت کا کوئی واضح ثبوت موجود نہیں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.