سونی، پینا سانک نے او ایل ای ڈی ٹی وی کی مشترکہ تیاری ختم کر دی

ٹوکیو: سونی کارپوریشن اور پیناسانک کارپوریشن، جو جاپان کی دو سب سے بڑی صارفی الیکٹرونکس کی کمپنیاں ہیں، نامیاتی روشنی خارج کرنے والے ڈائیوڈ (او ایل ای ڈی) ٹیلی وژن اسکرینوں کی مشترکہ تیاری ختم کر دیں گی، جو اگلی نسل کا ایک زیادہ پتلا اور روشن ڈسپلے ہے جس میں کوریائی حریفوں کو پہلے شروعات کا فائدہ حاصل ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا، دونوں کمپنیاں، جو حالیہ برسیوں میں بھاری نقصانات درج کرنے کے بعد اپنے ٹی وی کے آپریشن گھٹا رہی ہیں، اس کی بجائے روایتی مائع قلموں والے ڈسپلے (ایل سی ڈی) اسکرینوں پر توجہ مرکوز کریں گی جو نام نہاد 4 کے (جن کی افقی ریزولوشن 4000 پکسل ہو) الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ٹیلی وژن ہیں جنہوں نے زیادہ فائدہ ظاہر کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.