سائیتاما میں کار کی ٹکر کے بعد 11 سالہ بچہ تشویشناک حالت میں

سائیتاما: پولیس نے اتوار کو کہا ہے کہ سائیتاما شہر میں اتوار کی شام ایک کار کی ٹکر لگنے کے بعد ایک 11 سالہ بچہ کومے کی حالت میں ہے۔

پولی سکے مطابق، یہ واقعہ اُراوا وارڈ میں شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ لڑکا اپنی سائیکل پر سوار ایک کراسنگ پر سے گزر رہا تھا جب ایک کار نے ٹکر مار دی۔ پولیس نے کہا اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور مسلسل کوما میں ہے۔

کار کے ڈرائیور، جس پر اندھا دھند ڈرائیونگ کا الزام لگایا گیا ہے، نے پولیس کو بیان میں کہا کہ لڑکا اچانک ہی کہیں سے سامنے آ گیا۔

کراسنگ پر ٹریفک کے اشارے نہیں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.